افغانستان: صوبہ نیمروز میں مبینہ ڈرون حملہ، کالعدم تنظیم کے کمانڈر کی ہلاکت کا دعویٰ

کابل(ایچ آراین ڈبلیو)افغانستان کے صوبہ نیمروز میں ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں کالعدم تنظیم سے منسوب ایک اہم کمانڈر کی ہلاکت کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں ہونے والے مبینہ ڈرون حملے میں کالعدم تنظیم سے وابستہ کمانڈر مہران شدید زخمی ہوا تھا، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والا کمانڈر تنظیم کے سربراہ کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیا جاتا تھا۔تاہم اس واقعے کی آزادانہ تصدیق تاحال ممکن نہیں ہو سکی، اور نہ ہی افغان حکام یا متعلقہ فریقین کی جانب سے باضابطہ بیان سامنے آیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں