جنگ بندی کی ڈیڈ لائن سے متعلق خبریں مسترد، امریکا مؤقف پر قائم: وائٹ ہاؤس

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)وائٹ ہاؤس نے جنگ بندی کی مبینہ ڈیڈ لائن سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکا اپنی شرائط میں کسی قسم کی نرمی نہیں کرے گا۔وائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق ایران پر بحری ناکہ بندی بدستور جاری ہے اور اس میں کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ خطے کی صورتحال کے حوالے سے امریکا اپنی پالیسی پر قائم ہے۔

دوسری جانب سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں اور امریکا و ایران کے درمیان جمعہ کو کسی بڑے بریک تھرو کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔تاہم امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ مذاکرات یا پیش رفت کا انحصار ایران کے طرزِ عمل اور پیش کی جانے والی شرائط پر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں