کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)حکومتِ سندھ نے ایک اہم انتظامی فیصلے کے تحت سندھ پبلک سروس کمیشن میں نئی تقرری کر دی ہے۔محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظوری سے امتیاز اے کازی کو سندھ پبلک سروس کمیشن کا رکن مقرر کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ تقرری ہائی پاورڈ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔حکومتِ سندھ کے چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ تقرری متعلقہ قوانین اور قواعد و ضوابط کے مطابق کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق حکومت کا مؤقف ہے کہ اس تقرری سے سندھ پبلک سروس کمیشن کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی اور صوبے میں شفافیت کے ساتھ میرٹ پر تقرریوں کے عمل کو فروغ ملے گا۔


