پاکستان کا کروز میزائل “تیمور” کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان کی مسلح افواج نے فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے کروز میزائل “تیمور” کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربے کے دوران “تیمور” نے انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ دفاعی صلاحیتوں میں اضافے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے تسلسل کا حصہ ہے۔ میزائل کی کارکردگی اور نیویگیشن سسٹم کو کامیابی سے جانچا گیا۔فوجی ترجمان کے مطابق یہ کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں