امریکہ ایران مذاکرات کے لیے وفد کو اسلام آباد جانے کی اجازت

تہران(ایچ آراین ڈبلیو) ایران سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سپریم لیڈر کے قریبی حلقوں سے وابستہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکہ ایران مذاکرات کے لیے ایرانی وفد کو اسلام آباد جانے کی اجازت دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت کا مقصد امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی لانا اور مذاکراتی عمل کو دوبارہ فعال کرنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایرانی وفد اسلام آباد میں ہونے والی ممکنہ بات چیت میں شرکت کرے گا، جہاں مختلف سفارتی اور تکنیکی امور پر غور کیا جائے گا۔
تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر تاحال مکمل تفصیلات یا باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔ سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ مذاکرات شروع ہوتے ہیں تو خطے میں کشیدگی کم کرنے میں اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں