اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز موصول ہو گئے ہیں، جس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 15 اپریل کو 2 ارب ڈالر پہلے ہی موصول ہو چکے تھے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر بطور ڈپازٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، جس میں سے اب مکمل رقم موصول ہو چکی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق اس مالی تعاون سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوں گے اور ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری آنے میں مدد ملے گی۔


