400 کلو چاندی اسمگلنگ کیس میں بڑی پیشرفت، ایف بی آر کے 6 افسران معطل

کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)کوئٹہ میں کروڑوں روپے مالیت کی 400 کلو چاندی اسمگلنگ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کارروائی کرتے ہوئے گریڈ 20 کے 3 اور گریڈ 16 کے 3 افسران کو معطل کر دیا ہے۔

معطل کیے گئے افسران میں ایک کلیکٹر، ایک ڈپٹی کلیکٹر اور ایک اسسٹنٹ کلیکٹر شامل ہیں۔ ان پر اسمگلنگ کے واقعے میں مبینہ طور پر غفلت، نااہلی اور ملوث ہونے کے الزامات ثابت ہونے پر یہ اقدام اٹھایا گیا۔

حکام کے مطابق کوئٹہ کسٹمز انفورسمنٹ کلیکٹوریٹ میں مزید بہتری کے لیے 3 نئے افسران کی تعیناتی بھی کر دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داران کے خلاف آئندہ قانونی کارروائی کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں