گڈز ٹرانسپورٹرز کا ڈیزل سستا ہونے کے باوجود کرائے کم کرنے سے انکار

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ملک بھر کے گڈز ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باوجود کرایوں میں کمی نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ٹرانسپورٹ سیکٹر شدید دباؤ کا شکار ہے اور کرایوں میں کسی قسم کی کمی ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگی صورتحال اور معاشی غیر یقینی کے باعث امپورٹ اور ایکسپورٹ کا کاروبار نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں گاڑیاں بند کھڑی ہیں۔

ملک شہزاد اعوان کے مطابق حکومت کی جانب سے تاحال ٹرانسپورٹرز کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا گیا، جبکہ موجودہ حالات میں گاڑیاں نقصان میں چلائی جا رہی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ جب تک حالات بہتر نہیں ہوتے، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے برقرار رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں