اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے لیے اظہارِ تشکر کے پیغام پر وزیراعظم شہباز شریف کا ردِعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ Truth Social پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے عوام، اپنی جانب سے اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ
“جنابِ صدر، پاکستان کے عوام کی جانب سے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے اور اپنی طرف سے، میں آپ کے مہربان اور شائستہ کلمات پر گہری اور دلی قدردانی کا اظہار کرتا ہوں۔”
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں کہا تھا:
“شکریہ پاکستان، شکریہ وزیراعظم، شکریہ فیلڈ مارشل، دونوں شاندار شخصیات ہیں۔”


