راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)بشریٰ بی بی کو طبی معائنے کے بعد اسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جیل ذرائع نے تصدیق کر دی ہے۔جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو گزشتہ رات طبیعت کی خرابی کے باعث ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں ان کی حالت بہتر ہونے پر انہیں دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ بشریٰ بی بی کو رات کے وقت اسپتال لے جایا گیا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بشریٰ بی بی سے ان کے اہلِ خانہ کی ملاقات کروائی جائے، جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو بھی علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جانا چاہیے۔
مزید پیش رفت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔


