جنگ بندی میں پاکستان کا مخلصانہ کردار ہمیشہ یاد رکھیں گے: ایرانی وزیرِ داخلہ

تہران(ایچ آراین ڈبلیو)ایران کے وزیرِ داخلہ سکندر مومنی نے پاکستان کی جانب سے جنگ بندی اور مصالحتی کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا مخلصانہ کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال اور امن کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ جنگ بندی پاکستان کی ثالثی اور کوششوں سے ممکن ہوئی، اور اسلام آباد کے مثبت کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

دوسری جانب محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام چاہتا ہے اور مشرقِ وسطیٰ تنازع کے دیرپا حل کے لیے مخلصانہ کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، اور تمام تنازعات کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں