اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ فاتح بیرول نے خبردار کیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز بند رہی تو عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے باعث عالمی توانائی مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ متوقع ہے، جس کے لیے صارفین کو قیمتوں کے دباؤ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
فاتح بیرول کے مطابق توانائی کی فراہمی پر جاری کشیدگی کے اثرات فوری طور پر عالمی منڈی میں ظاہر ہو سکتے ہیں، جبکہ مارکیٹ بدستور غیر یقینی کیفیت کا شکار رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اندازوں کے مطابق تیل اور گیس کی پیداوار کو جنگ سے پہلے کی سطح پر واپس آنے میں تقریباً دو سال لگ سکتے ہیں، جس سے عالمی توانائی بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔


