شہر قائد میں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہر قائد میں ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔حادثہ شارع فیصل بلوچ کالونی پل کے قریب پیش آیا، حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث پیش آیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس نے ریسکیو ٹیموں کی مدد سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 25 سالہ اویس کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، کار کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں