مختلف شہروں میں لاکھوں شہد کی مکھیوں کا حملہ، شہری خوفزدہ

تل ابیب(ایچ آراین ڈبلیو) اسرائیل کے مختلف شہروں میں لاکھوں شہد کی مکھیوں کے غیر معمولی حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔تجارتی مرکز نتیوت میں بدھ کے روز شہد کی مکھیوں کے بڑے غول نے اچانک دھاوا بول دیا، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ذرائع کے مطابق بعض مقامات پر صورتحال اس حد تک بگڑ گئی کہ آمد و رفت متاثر ہوئی، جبکہ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے بھی سامنے آ رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے اسے غیر معمولی قدرتی واقعہ قرار دیتے ہوئے مختلف قیاس آرائیاں کی ہیں، تاہم حکام کی جانب سے تاحال واقعے کی حتمی وجہ سامنے نہیں آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں