غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا مطالبہ، تیسرے فلور کی تعمیر جاری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ایک عمارت کے تیسرے فلور پر راتوں رات تعمیراتی کام جاری رہنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت اضافی فلور بنایا جا رہا ہے، جس پر شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

شہریوں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور ڈائریکٹر سینٹرل رؤف شیخ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔اسی طرح مکینوں نے طحہ سلیم اور ایس ایس پی سینٹرل کراچی سے بھی معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق اگر غیر قانونی تعمیرات کو نہ روکا گیا تو شہری مسائل میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، اس لیے فوری اور سخت قانونی کارروائی کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں