اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی نے نئے مالی سال سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے باقاعدہ درخواستیں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی میں جمع کرا دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی اوسط قیمت میں 5306 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست دی ہے، جبکہ سوئی ناردرن نے 29 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی تجویز پیش کی ہے۔
درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے اخراجات اور گزشتہ مالی سالوں کے شارٹ فال کو شامل کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1650 ارب روپے کے مالی خسارے کا تخمینہ سامنے آیا ہے۔
اوگرا ذرائع کے مطابق درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور عوامی سماعتوں کے بعد گیس قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔


