لندن(ایچ آراین ڈبلیو) برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے مالی مشکلات کے باعث اپنے تقریباً 2 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ادارے کے مطابق یہ فیصلہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، آمدنی میں کمی اور مجموعی بجٹ دباؤ کے باعث کیا گیا ہے۔ بی بی سی حکام کا کہنا ہے کہ تنظیم کو مالی استحکام برقرار رکھنے کے لیے سخت اقدامات کرنا پڑ رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس اقدام کے ذریعے ادارہ آئندہ دو سال میں تقریباً 500 ملین پاؤنڈ کی بچت حاصل کرنے کی توقع رکھتا ہے۔
بی بی سی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تنظیم کو جدید میڈیا چیلنجز اور ڈیجیٹل تبدیلیوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے اخراجات میں کمی ناگزیر ہو چکی ہے۔


