کالا بورڈ امتحانی مرکز میں نقل کے لیے ‘خصوصی کمروں’ کا انکشاف؛ اسسٹنٹ کمشنر کا ایکشن، اسکول سیل اور عملہ معطل

**کراچی (ایچ آراین ڈبلیو):** کراچی میں جاری میٹرک کے امتحانات کے دوران کالا بورڈ میں واقع گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول میں نقل کے لیے “اسپیشل کمرے” بنائے جانے کی اطلاع پر انتظامیہ نے بڑی کارروائی کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کورنگی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ڈویژن نے امتحانی مرکز پر چھاپہ مار کر اسکول کو سیل کر دیا اور سینٹر سپرینٹنڈنٹ سمیت تمام عملے کو فوری طور پر معطل کر دیا۔

**ڈی سیلنگ اور امتحانات کا تسلسل:**
دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب اسکول سیل ہونے کے چند منٹوں بعد ہی چیئرمین میٹرک بورڈ کی خصوصی درخواست پر اسکول کو دوبارہ ڈی سیل کر دیا گیا۔ ناظم امتحانات احمد خان چھٹہ نے واضح کیا ہے کہ اسکول میں آج ہونے والا پرچہ معمول کے مطابق ہوگا تاکہ طلبہ کا تعلیمی حرج نہ ہو، تاہم اس دوران انتظامی تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔

**انتظامی کارروائی:**
اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ڈویژن نے نقل کی سہولت کاری کے الزامات پر سینٹر سپرینٹنڈنٹ اور پرانے عملے کو معطل کرتے ہوئے امتحانی مرکز کے لیے فوری طور پر نئے عملے کا تقرر کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نقل مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے اور امتحانات کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

**انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہماری آواز بنیں!** دنیا کے نمبر ون انسانی حقوق کے نیوز پورٹل **HRNW (Human Rights News Worldwide)** کی حمایت کریں۔ ہماری صحافت کا مقصد مظلوموں کی داد رسی اور انصاف کا حصول ہے۔

**ہماری مالی معاونت اور سپورٹ کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں:** [https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)

اپنا تبصرہ بھیجیں