ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی عمانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو

تہران(ایچ آراین ڈبلیو)ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےعمان کے وزیرخارجہ بدربن حمد البوسیدی سےٹیلی فون پررابطہ کیا ہے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے میں جاری کشیدگی، جنگ بندی کی صورتحال اور ایران و دیگر فریقین کے درمیان ممکنہ مذاکرات سے متعلق تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو میں علاقائی امن و استحکام اور سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔اس رابطے کے دوران امریکہ کے ساتھ جاری سفارتی صورتحال پر بھی ابتدائی تبادلہ خیال ہوا، تاہم تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں