لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیوروپنجاب سارہ احمد(تمغہ امتیاز)نے اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ کے اہم اجلاس میں خصوصی شرکت کی،جس میں چائلڈ میرج بل پرتفصیلی غورو خوض کے بعد اسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔اجلاس میں سارہ احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبے میں کم عمری کی شادی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور یہ بل پہلے ہی کابینہ سے آرڈیننس کی صورت میں منظور کیا جا چکا ہے۔
انہوں نےکہا کہ کم عمری کی شادی لڑکیوں کی صحت،تعلیم اورمستقبل پرمنفی اثرات مرتب کرتی ہے، اس لیے اس کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ سارہ احمد نے مزید کہا کہ متعلقہ فیصلوں اور قانونی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بل ایک اہم پیش رفت ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ چائلڈ میرج بل کا اگلا مرحلہ پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جہاں اس پر حتمی ووٹنگ ہوگی۔اجلاس میں صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔


