ایرانی اسپیکر کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل، “4 سے 5 ڈالر پیٹرول یاد کیا کریں گے”

تہران(ایچ آراین ڈبلیو)ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے طنزیہ انداز اختیار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ “نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد ہی آپ 4 سے 5 ڈالر والے پیٹرول کو یاد کیا کریں گے۔” قالیباف نے خبردار کیا کہ ایران کے عزم کو دوبارہ آزمانے کی کوشش نہ کی جائے، ورنہ سخت جواب دیا جائے گا۔

ان کے مطابق ایران کسی بھی دھمکی سے مرعوب نہیں ہوگا، اور اگر امریکا جنگ کا راستہ اختیار کرتا ہے تو ایران بھی بھرپور جواب دے گا، جبکہ مذاکرات کی صورت میں بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وفد نے کہا ہے کہ ایران نے نیک نیتی کے تحت مثبت اقدامات کیے ہیں، جن کے نتیجے میں جاری مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں