ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے سے عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا

سنگاپور(ایچ آراین ڈبلیو)عالمی مارکیٹ کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں کسی معاہدے تک نہ پہنچنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تقریباً 9 فیصد بڑھ گئی۔

مارکیٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 103 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 105 ڈالر فی بیرل سے زائد پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دوسری جانب یو اے ای کے مربن خام تیل کی قیمت میں ایک فیصد کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد یہ 98 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔

ماہرین کے مطابق مذاکرات میں تعطل اور خطے کی کشیدہ صورتحال توانائی کی عالمی منڈی پر براہِ راست اثر انداز ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں