تہران(ایچ آراین ڈبلیو)ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کی ممکنہ ناکہ بندی سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے طنزیہ انداز اختیار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں قالیباف نے کہا کہ “نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد ہی آپ 4 سے 5 ڈالر والے پیٹرول کو یاد کیا کریں گے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے عزم کو آزمانے کی کوشش نہ کی جائے، کیونکہ کسی بھی غلطی کا پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔ ان کے مطابق اگر امریکا جنگ کا راستہ اختیار کرتا ہے تو ایران بھی جواب دے گا، جبکہ مذاکرات کی صورت میں بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی وفد کا کہنا ہے کہ ایران نے نیک نیتی کے تحت مثبت اقدامات کیے ہیں، جن کے نتیجے میں جاری مذاکرات میں پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔


