کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کل شہر میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں گرمی کی پہلی لہر نے اثر دکھانا شروع کر دیا ہے، جس کے باعث کراچی سمیت بالائی اور وسطی سندھ میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
ماہرینِ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا، جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


