پیٹرول اور ڈیزل کے بعد سونے کی قیمت میں بھی کمی، فی تولہ 700 روپے سستا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 96 ہزار 962 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 600 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 64 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے بھاؤ میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 7 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 746 ڈالر پر آ گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں