سابق امریکی سفارت کار کی بھارتی اینکر کو لائیو شو میں کھری کھری، پاکستان کے کردار پر بھی بات چیت

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)ایک لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران سابق امریکی سفارت کار نے بھارتی اینکر کو سخت ردعمل دیتے ہوئے کھری کھری سنا دیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث ہے۔

پروگرام میں پاکستان میں امریکی نائب صدر کی سکیورٹی سے متعلق سوال پر سابق امریکی سفارت کار جیفری گنٹر نے بھارتی اینکر کے سوال کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے بیانات حقیقت کے برعکس ہیں اور پاکستان میں امریکی عہدیدار مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حساس معاملات کو غلط انداز میں پیش کرنا افسوسناک ہے اور بعض میڈیا پلیٹ فارمز اسے غیر ضروری طور پر بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازع کا رنگ دیتے ہیں۔سابق سفارت کار نے مزید کہا کہ اصل توجہ خطے میں امن، استحکام اور معاشی اثرات پر ہونی چاہیے، نہ کہ غیر ضروری بحث مباحثے پر۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک اور کلپ بھی وائرل ہے جس میں مبینہ طور پر بھارتی اینکر ارناب گوسوامی نے چینی ماہرِ بین الاقوامی امور وکٹر گاؤ سے گفتگو کے دوران پاکستان کے کردار پر سوال کیا۔

اس گفتگو میں وکٹر گاؤ کی جانب سے پاکستان کی تعریف پر بھارتی اینکر کے ردعمل کو بھی سوشل میڈیا صارفین مختلف انداز میں زیر بحث لا رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایسے مباحث جن میں حساس سفارتی امور کو میڈیا ڈسکشن کا حصہ بنایا جاتا ہے، وہ اکثر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا سبب بنتے ہیں اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں