کراچی کی فضا آلودہ، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)موسم کی تبدیلی کے ساتھ کراچی کا فضائی معیار بھی شدید متاثر ہوگیا ہے اور شہر اس وقت دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 148 پرٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے، جو حساس افراد کے لیے مضر صحت قرار دی جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق 101 سے 150 کے درمیان ایئر کوالٹی انڈیکس حساس افراد کے لیے نقصان دہ، 151 سے 200 مضر صحت، 201 سے 300 انتہائی مضر صحت جبکہ 301 سے زائد کو خطرناک آلودگی قرار دیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت ویتنام کا شہر ہنوئی دنیا کا سب سے آلودہ شہر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں