48

سندھ میں نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع، ہفتے میں دو دن چھٹی ہوگی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع کردیا گیا ہے۔

انہوں نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر طلبہ، اساتذہ اور والدین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل سے کیا جا رہا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق کفایت شعاری اقدامات کے تحت صوبے بھر کے اسکولوں میں ہفتے میں دو دن تعطیل ہوگی۔ تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوگی۔

محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ ہفتہ کی تعطیل کا فیصلہ آئندہ حکومتی حکم نامے تک برقرار رہے گا۔

وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ نئے تعلیمی سال میں اساتذہ کی محنت، طلبہ کی دلچسپی اور والدین کے تعاون سے تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں