32

ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 97 ہزار روپے سے تجاوز

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گزشتہ روز کمی کے بعد ملک میں آج سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 97 ہزار 662 روپے ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 26 ہزار 664 روپے تک پہنچ گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے بھاؤ میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس قیمت 30 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 753 ڈالر تک پہنچ گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے تحت فی تولہ 9 ہزار 500 روپے اور 10 گرام سونا 8 ہزار 145 روپے سستا ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں