سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ انتقال کر گئے

ڈی جی خان(ایچ آراین ڈبلیو)سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ لاہور میں انتقال کر گئے۔اہلِ خانہ کے مطابق سردار ذوالفقار کھوسہ کچھ عرصے سے لاہور کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ ان کی عمر 90 برس تھی۔

سردار ذوالفقار کھوسہ نے 1962 میں پہلی بار رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے سیاسی سفر کا آغاز کیا۔ وہ اپنی سیاسی زندگی کا بڑا حصہ مسلم لیگ کے ساتھ وابستہ رہے اور مختلف ادوار میں صوبائی وزیر، مشیر، سینیٹر اور گورنر پنجاب جیسے اہم عہدوں پر فائز رہے۔

نواز شریف کی جلاوطنی کے دور میں وہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے صدر بھی رہے۔ بعد ازاں 2018 کے عام انتخابات سے قبل انہوں نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ان کے انتقال پر سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے اور مرحوم کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں