لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) پنجاب میں سرکاری مفت سفری سہولت سے فائدہ اٹھانے کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق صرف 5 دن کے دوران تقریباً 50 لاکھ مسافر میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین میں سفر کر چکے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہریوں کی طرف سے مفت سفری سہولت میں غیر معمولی دلچسپی دیکھی گئی، جس سے عوام میں سرکاری ٹرانسپورٹ کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سہولت کا فائدہ اٹھاتے رہیں اور عوامی ٹرانسپورٹ کے استعمال کو فروغ دیں۔
میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کے عملے نے بھی اس دوران اضافی سہولیات فراہم کرنے اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے۔


