اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رواں سال کے پہلے تین ماہ میں 3,010 بیرل یومیہ تیل اور 32 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کا اضافہ ہوا ہے۔ نئے دریافت شدہ کنوؤں سے 1,090 بیرل یومیہ تیل اور 2.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے 670 بیرل یومیہ تیل اور 1.25 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہوا، جس کے بعد او جی ڈی سی ایل کی مجموعی پیداوار صلاحیت 37 ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جون 2026 تک تیل کی پیداوار کو 40 ہزار بیرل یومیہ تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اور پرانی فیلڈز سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جاری ہے۔
یہ اقدام ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور توانائی کے شعبے میں خودکفالت بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔


