اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)اہم مذاکرات کی میزبانی کے لیے انتظامات زور و شور سے جاری ہیں۔ شہر کے فائیو سٹار ہوٹلز کو خالی کروا دیا گیا ہے تاکہ غیر ملکی مہمانوں کی رہائش اور دیگر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
مذاکرات کے مقام تک جانے والی سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا جائے گا اور تمام ممکنہ روٹس فائنل کر لیے گئے ہیں۔ غیر ملکی مہمانوں کی آمد، استقبال اور رہائش کے تمام انتظامات بھی مکمل کیے جا رہے ہیں تاکہ اجلاس کے دوران کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔


