اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) دنیا نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے اور پاکستان کی ثالثی کوششوں کو سراہا ہے۔
روس، یورپی یونین، سعودی عرب، جرمنی، ملائیشیا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک اور عالمی رہنماؤں نے اس معاہدے کو عالمی امن کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
روس کے ڈپٹی چیئرمین سیکیورٹی کونسل نے رائٹرز سے گفتگو میں کہا کہ یہ معاہدہ دانشمندی کی فتح ہے۔ سابق اطالوی وزیراعظم پاؤلوجی نتیلونی نے پاکستان کو اس پیش رفت پر نوبل انعام کا مستحق قرار دیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے عالمی سفارت کاری میں غیر معمولی کردار ادا کیا اور خطے میں ممکنہ بحران کو شدت سے بچانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اس اقدام کو عالمی سطح پر ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے جو امن اور استحکام کی راہ ہموار کرے گا۔


