اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)حکومت نے موٹر سائیکل مالکان کے لیے بڑا ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔ اب موٹر سائیکل کے ٹرانسفر پر صرف فیس ہی نہیں بلکہ دیگر تمام چارجز بھی وصول نہیں کیے جائیں گے۔
محکمہ ایکسائز کی جانب سے موٹر سائیکل ٹرانسفر پر تمام فیس اور دیگر چارجز معاف کر دیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں عوام کو اس مد میں تقریباً 20 کروڑ روپے کا ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق یہ مالی بوجھ محکمہ ایکسائز برداشت کرے گا۔
وزارتِ خزانہ اور محکمہ ایکسائز کے حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عام شہریوں پر غیر ضروری مالی دباؤ کم کرنا اور ٹرانسفر کے عمل کو آسان بنانا ہے تاکہ شہری با آسانی اپنی گاڑیوں کے دستاویزی معاملات مکمل کر سکیں۔


