ایران پر امریکی حملوں کی ڈیڈ لائن قریب، پاکستان اور مصر نے جنگ بندی کی کوششیں تیز کر دیں

اسلام آباد/قاہرہ(ایچ آراین ڈبلیو) ایران پر ممکنہ امریکی حملوں کی ڈیڈ لائن قریب آتے ہی پاکستان اور مصر نے کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

بین الاقوامی جریدے بلوم برگ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان اور مصر نے متعدد ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں اور دونوں ممالک مل کر واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔

بلوم برگ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کے ذریعے ایران سے رابطے میں ہیں۔

مصری وزیر خارجہ کے مطابق انہوں نے منگل کے روز امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور جنگ بندی کی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب سینئر ایرانی ذرائع نے خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ذریعے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، تاہم امریکا نے تاحال اپنا لہجہ تبدیل نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں