اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان نے ایران کی جانب سے سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے ایک بیان میں سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ حملے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں، جو خطے میں کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔ پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔


