کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی میں ٹریفک پولیس کی مشترکہ اسنیپ چیکنگ مہم جاری ہے، جس میں ضلعی پولیس اور اے وی ایل سی کے اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں۔
مہم کے دوران بغیر نمبر پلیٹ، چھپی ہوئی نمبر پلیٹس یا غیر قانونی/فینسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے اور انہیں ضبط کر کے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
ضبط کی جانے والی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں مقررہ ضوابط کے مطابق نمبر پلیٹس نصب کرنے کے بعد مالکان کو واپس کی جائیں گی۔
مزید برآں، شہریوں کی سہولت کے لیے موقع پر لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا عمل بھی جاری ہے۔
ٹریفک پولیس نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں اور اپنی گاڑیوں پر واضح و مستند نمبر پلیٹس استعمال کریں، بصورت دیگر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


