کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت اہم فیصلے کر لیے ہیں۔ سی ای او پی آئی اے نے نیا سرکلر جاری کیا ہے جس میں طیاروں کے ایندھن کے استعمال اور دیگر وسائل کی بچت کے اقدامات شامل ہیں۔
سرکلر کے مطابق:
مشرق وسطیٰ کی جنگی صورتحال اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر، کارگو شپمنٹ پر وار رسک چارجز لاگو کیے جائیں گے۔
طیاروں کو رن وے تک ٹیکسی کرتے وقت صرف ایک انجن استعمال کیا جائے گا۔
ڈومیسٹک پروازوں اور سعودی عرب فلائٹ آپریشنز کے لیے مسافروں کی ضروریات کے مطابق کھانا لوڈ کیا جائے گا، اضافی فوڈ کی پابندی ہوگی تاکہ اضافی ایندھن لے جانے میں مدد ملے۔
ایمرجنسی کے علاوہ الیکٹرک جنریٹر استعمال نہیں کیا جائے گا۔
پی آئی اے کے تمام شعبہ جات کے جنرل مینیجرز کو نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ ان اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔


