کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سندھ حکومت نے سکول وینز کے کرائے بڑھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں سکول وینز مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس سلسلے میں تمام سرکاری اور نجی سکولوں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے، جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کرایوں میں اضافہ ممنوع ہے اور ہر اسکول کو اپنے طلبہ کے لیے اس ہدایت پر عمل کرنا لازمی ہے۔
محکمے کے حکام نے والدین اور طلبہ سے بھی کہا ہے کہ اگر کسی وین مالک نے کرایہ بڑھایا تو فوری طور پر متعلقہ محکمے کو اطلاع دیں تاکہ کارروائی کی جا سکے۔


