بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، 6 وکلا کی فہرست جیل حکام کو ارسال

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان تحریک انصاف کے بانی سے منگل کے روز ملاقات کے لیے 6 وکلا کی فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل چوہدری اویس یونس نے سابق رہنما سلمان اکرم راجہ کی جاری کردہ فہرست گیٹ نمبر تین پر پولیس حکام کو جمع کرائی۔

فہرست میں شامل وکلا میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، علی زمان، فتح اللہ برکی، ملک احسن قادر اور ماریہ خان بلوچ شامل ہیں۔

وکلاء کی اس فہرست کے مطابق ملاقات کے دوران قانونی امور اور سابق رہنما کے کیس سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں