حکومت کے پاس کوئی مؤثر معاشی پالیسی نہیں۔ علامہ باقر عباس زیدی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ باقر عباس زیدی نے موجودہ ملکی و علاقائی حالات کے تناظر میں حکومت کی معاشی پالیسیوں پر شدید تنقید، پیٹرول قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکمرانوں کے پاس کوئی واضح اور مؤثر معاشی پالیسی موجود نہیں۔ نااہل اور کرپٹ حکمرانوں نے ملک کی معیشت کو مکمل طور پر عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، جبکہ اس کے اثرات کا تمام تر بوجھ عوام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت سے وابستہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے خاندانوں کی بیرونِ ملک جائیدادیں اگر وطن واپس منتقل کر لی جائیں تو ملک کا بڑا قرضہ آسانی سے اتارا جا سکتا ہے، مگر اس حوالے سے کوئی عملی اقدام نظر نہیں آتا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو عوام دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کرتے ہیں۔ پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ ہو رہا ہے، لیکن حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے۔ ملک میں گورننس کا فقدان واضح ہے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوئی مؤثر حکمت عملی موجود نہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے پاس خطے میں جاری کشیدگی ایران پرعالمی استعمار دہشتگرد امریکی و اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ میں ممکنہ معاشی بحران کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئی واضح منصوبہ بندی نہیں۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ سے لے کر عام موٹر سائیکل سوار تک شدید متاثر ہوئے ہیں، لہٰذا حکومت کی جانب سے فوری مالی معاونت اور ریلیف پیکیج ناگزیر ہو چکا ہے۔ خدشہ ہے کہ عوام کیلئے مختص کسی بھی امدادی رقم میں بدعنوانی کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا، خصوصاً صوبہ سندھ میں شفافیت کے حوالے سے سنجیدہ تحفظات پائے جاتے ہیں۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیٹرول کی قیمتوں میں دو سو روپے فوری کمی کی جائے ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ کو مفت کیا جائے، کیونکہ شہر قائد ملک کو سب سے زیادہ ریونیو فراہم کرنے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔حکومت فوری طور پر اپنی معاشی پالیسیوں پر نظرثانی کرے، عوام کو ریلیف فراہم کرے اور مہنگائی کے طوفان کو روکنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے، بصورت دیگر عوامی ردعمل میں مزید شدت آ سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں