44

یو اے ای میں حملے کے زخمی پاکستانی شہریوں کے لیے فوری رابطے

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی بندرگاہ پر ہونے والے میزائل حملے میں پاکستانیوں سمیت دیگر شہریوں کے زخمی ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے اور اپنے شہریوں کی ہر ممکن مدد کے لیے یو اے ای حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے برادر عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے صبر و تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔

ان کے بقول، حکومت پاکستان اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے کہ متاثرہ شہریوں کو فوری مدد فراہم کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں