لاہور پولیس کے زیر استعمال گاڑیوں کے لیے ایندھن کی نئی حد مقرر

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں لاہور پولیس نے اپنے وسائل میں کفایت شعاری کو یقینی بنانے کے لیے گاڑیوں کے ایندھن کے استعمال کی نئی حدیں مقرر کر دی ہیں۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ڈی آئی جی (ایڈمن) عمران کشور نے تمام متعلقہ افسران کو نئے قواعد کے اطلاق کے لیے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ نئی حدود درج ذیل ہیں:

ڈی آئی جیز کی گاڑیوں کے لیے: 600 لیٹر ماہانہ
ایس ایس پیز کی گاڑیوں کے لیے: 450 لیٹر ماہانہ
ایس پیز کی گاڑیوں کے لیے: 300 لیٹر ماہانہ
فیلڈ میں تعینات ڈی ایس پیز کے لیے: 250 لیٹر ماہانہ
دفاتر میں تعینات سٹاف، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، پرائیویٹ سیکرٹریز اور پرسنل سٹاف آفیسرز کے لیے: 150 لیٹر ماہانہ
لاہور پولیس کے تمام ونگز کی بائیکس کے لیے: 24 لیٹر ماہانہ
جیل وینز کے لیے: 350 لیٹر ماہانہ
لاہور پولیس کے زیر استعمال ہینو بسوں کے لیے: 400 لیٹر ماہانہ

ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ یہ اقدامات پنجاب حکومت کی کفایت شعاری مہم کو کامیاب بنانے اور وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

یہ اقدام لاہور پولیس کی کارکردگی اور اخراجات میں شفافیت کو بڑھانے کے لیے بھی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں