کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیٹرول سبسڈی کے 2 ہزار روپے کے حصول کے لیے سندھ حکومت کی ویب سائٹ https://taxportal.excise.gos.pk/
پر رجسٹریشن کروائیں۔وزیراعلیٰ نے عوام کو مکمل طریقہ کار بھی واضح کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح سبسڈی کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی جائے۔
تاہم، سندھ حکومت کی ویب سائٹ پر عوام کی بڑی تعداد کے ایک ساتھ رجسٹریشن کے باعث ویب سائٹ پر Error آنا شروع ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے صارفین کو رجسٹریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
حکام نے صارفین سے صبر کا طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دوبارہ کوشش کریں اور ویب سائٹ کی تکنیکی ٹیم مسائل کو حل کرنے میں مصروف ہے۔


