اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان کے حکام نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کردہ کسی بھی مجوزہ فریم ورک یا 45 دنہ کی جنگ بندی کی پیشکش پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسن اندرانی نے الجزیرہ سے گفتگو میں کہا کہ ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی جنگ کے خاتمے کے لیے مختلف رپورٹس سامنے آئی ہیں، جن میں 15 نکاتی تجاویز اور جنگ بندی کے مجوزہ پلانز شامل ہیں، لیکن پاکستان انفرادی یا مخصوص معاملات پر کوئی تبصرہ نہیں کرتا۔
ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کا مؤقف امن کے عمل کی حمایت اور جاری رہنمائی پر مرکوز ہے اور وہ کسی بھی طرح کے تنازعہ میں فریق بننے کے بجائے سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔
یہ اقدام پاکستان کے غیر جانبدار اور ثالثی کے کردار کو برقرار رکھنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔


