ایران نے جنگ کے خاتمے سے متعلق اپنے مطالبات حتمی کر لیے،ایرانی وزارت خارجہ

تہران(ایچ آراین ڈبلیو)اسماعیل باغی نے کہا ہے کہ ایران نے جنگ کے خاتمے سے متعلق حالیہ تجاویز کے تناظر میں اپنے مطالبات کو حتمی شکل دے دی ہے، تاہم ان مطالبات کا انکشاف مناسب وقت پر ہی کیا جائے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایران سفارتی عمل کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے اور مختلف تجاویز کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے، مگر تہران اپنے قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی آئندہ قدم اٹھائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کسی بھی فیصلے کا اعلان اس وقت کرے گا جب حالات اس کے لیے موزوں ہوں گے، اور قبل از وقت بیانات سفارتی عمل کو متاثر کر سکتے ہیں۔ ترجمان کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران جنگ بندی اور امن سے متعلق معاملات میں محتاط مگر متحرک سفارت کاری جاری رکھے ہوئے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں