ایران کا متحدہ عرب امارات میں امریکی فوج پر حملے کا دعویٰ، 25 فوجی ہلاک

تہران/ابوظہبی(ایچ آراین ڈبلیو)ایران نے متحدہ عرب امارات میں امریکی فوجی اہداف پر ایک بار پھر حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایرانی فوج کے ترجمان کے مطابق یو اے ای میں کیے گئے حملے کے نتیجے میں 25 امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر اور شکست خوردہ فوج کی بےعزتی محض ہتھکنڈوں سے درست نہیں ہو سکتی۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ بیانات اور اقدامات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا رہے ہیں، جبکہ صورتحال پر عالمی سطح پر تشویش پائی جا رہی ہے۔ مزید تفصیلات اور سرکاری تصدیق کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں