پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز کی پولیس رویّے کے خلاف آئی جی پنجاب سے شکایت

لاہور(ایچ آراین ڈلبیو) پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری جاوید اختر ملک نے پٹرولنگ پولیس اور ٹریفک پولیس کے مبینہ ناروا سلوک، رشوت ستانی، بے جا بھاری جرمانوں اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں درپیش مشکلات کے خلاف آئی جی پنجاب، لاہور کو باضابطہ درخواست ارسال کر دی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کو غیر ضروری چالان، غیر منصفانہ جرمانوں اور لائسنسنگ کے پیچیدہ طریقۂ کار کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ جاوید اختر ملک نے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز چالانوں کا فوری نوٹس لیا جائے، پولیس اہلکاروں کے رویّے کو بہتر بنایا جائے اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے عمل کو آسان اور شفاف بنایا جائے۔

ایسوسی ایشن نے امید ظاہر کی ہے کہ آئی جی پنجاب اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کریں گے تاکہ ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کا مؤثر حل ممکن ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں