کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) شہر میں گیس کی شدید لوڈ شیڈنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق اب 24 گھنٹوں میں صرف 11 گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آر ایل این جی کے ذخائر میں مسلسل کمی کی وجہ سے گیس صرف مخصوص اوقات میں دستیاب ہوگی، جس سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
گیس کی فراہمی کا شیڈول:
صبح: 6 بجے سے 10 بجے (ناشتے کے اوقات)
دوپہر: 12 بجے سے 3 بجے (دوپہر کے کھانے کے اوقات)
شام/رات: 6 بجے سے 10 بجے (رات کے کھانے کے اوقات)
حکام نے بتایا کہ آر ایل این جی کے ذخائر میں کمی اس سنگین صورتحال کی بنیادی وجہ ہے، اور صارفین کو اس کے مطابق اپنے استعمال میں کمی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


